لندن،13جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے انگلینڈ کے کرکٹرز کو خبردار کیا ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ٹیسٹ سیریز میں مخالف ٹیم کا جو بھی کھلاڑی چھینٹا کشی یانازیبازبان کا استعمال کریں گے اسے واپس توقع سے زیادہ ملے گا۔انگلینڈ اور پاکستان چار میچوں کی سیریز سے پہلے ٹیسٹ میں کل سے لارڈس میں آمنے سامنے ہوں گے۔سال 2010میں اسپاٹ فکسنگ تنازع کے بعد یہ پاکستان کا پہلا انگلینڈ دورہ ہے۔گزشتہ دور میں لارڈس ٹسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے انکشاف کے بعد جب دونوں ٹیمیں ون ڈے مقابلے کے لئے اس میدان پر لوٹی تھی تو ریاض اور انگلینڈ کے بلے باز جوناتھن ٹراٹ کو نیٹ پر بحث کے بعد جدا کرنا پڑا تھا۔اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے ریاض نے کہا کہ وہ کافی روکھاپن دکھا رہا تھا اور اگر روکھاپن دکھانے کی بات ہے تو آپ پاکستانیوں کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتے،ہم اس طرح کے معاملات میں سب سے زیادہ روکھاپن دکھانے والے ہیں،ہم اچھے ہیں لیکن اگر کوئی روکھاپن دکھائے گا تو ہم چھوڑیں گے نہیں۔